ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا،آئی ایم ایف کو ڈیل کرنا میرا کام ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہینڈل کرنا میرا کام ہے مفتاح اسماعیل کا نہیں، آئی ایم ایف کو 25 سال سے ڈیل کررہا ہوں،ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا، قیمتیں کم کرنے کے معاملے پر وزیراعظم کو بتایا تھا،آئی ایم ایف کو ڈیل کرنے کا پرانہ تجربہ ہے، ہم نے عوام کے اوپر سے بوجھ اتارا ہے۔

اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، وہ ڈیل کے بغیر نہیں آسکتا تھا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیل سے متعلق عمران خان کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاقی دائرے میں رہیں۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خاموش نہیں ہوئے تو آپ کی تمام چیزیں پبلک کردوں گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نہ ڈیل کی ہے اور نہ ہی کسی این آر او کا حصہ ہوں، میرے خلاف ایک بھی کیس نہیں
ہے، عمران خان کتنے ایماندار اور بہادر ہیں؟ مجھے سب پتہ ہے، این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان وہ شخص ہے جو میرے دفتر کے باہر آدھا آدھا گھنٹہ کھڑا ہوا کرتا تھا۔

خود کو عہدے پر غیر محفوظ سمجھتا تھا، حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا، اللہ خیر کرے، مفتاح اسماعیل

انہوں ںے کہا ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلے بھی اقدامات کیے، ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہے، ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں، ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہیں، عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا، عمران خان نے ڈیل کے ذریعے الیکشن لڑا، عمران خان نے ڈیل کے تحت دھرنا دیا، 126 دن کا دھرنا دے کر اسلام آباد کو یرغمال کیا۔

5 سال بعد احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر، عمران خان نے جھوٹا کیس بنایا، اسحاق ڈار

ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان ڈیل کے ذریعے لانچ ہوئے اور ڈیل کے ذریعے وزیراعظم بنے، عمران خان جھوٹا اور بزدل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے سی پیک ایک سال کے لیے تاخیر ہوا۔


متعلقہ خبریں