چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہشمند


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہشمند ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت حکام نے برامدات اور درآمدات پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

بھارتی ریاست میں گدھے کے گوشت، دودھ کی مانگ میں اضافہ

کمیٹی رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہے، افغانستان سے جانور امپورٹ کرکے گوشت برآمد کیا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں