کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 255 نئے کیسز رپورٹ

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 255 نئے کیسز رپورٹ

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے 96 , پنجاب بھر میں 401 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع شرقی میں 78، ضلع وسطی میں 64 ضلع جنوبی میں 39، ضلع کورنگی میں 29 ، ضلع ملیر میں 26، ضلع غربی میں 12 اور ضلع کیماڑی میں 7 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں ماہ اکتوبر کے دو دن میں 496 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس کے بعد کراچی میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھ کر 8 ہزار976 ہو گئی ہے۔

کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ خاتون جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے تحت رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہو چکی ہے جن میں سے 36 کا تعلق کراچی سے ہے۔


متعلقہ خبریں