منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں وزیر اعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کو عدالت پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی ، عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: انوکی نے اپنی ریسلنگ میں مہارت سے ایک پوری نسل پر جادو طاری کیا، شہباز شریف

دوسری جانب عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ میٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد میں مصروف ہیں، جبکہ حمزہ شہباز کمر میں تکلیف کے باعث احتساب عدالت لاہور پیش نہیں ہونگے۔

متعلقہ خبریں