انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

ڈالر

 انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 225 روپے کا ہوگیا۔ 

انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 29 پیسےتک سستا ہوگیا۔ ڈالرانٹربینک میں225 روپےکی سطح پرپہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک پڑا ہے، شوکت ترین کا انکشاف

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبارکے دوران انڈیکس 41 ہزار443 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں