ٹیم کی کارکردگی اوپر جارہی ہے، ورلڈکپ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترینگے، بابر اعظم

مجھ سے دو کیچز ڈراپ ہوئے، اگر وہ کیچز کر لیتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سیریز کے دوران بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی، زیادہ تر میچز سنسنی خیز رہے، جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

بابر اعظم نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے میچز میں بہت ٹف ٹائم دیا،  انگلینڈ کے ساتھ زیادہ تر میچز سنسنی خیز رہے، ورلڈکپ سے پہلے اس طرح کانٹے دار مقابلوں سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، باولرز نے دباو کی صورتحال میں اچھی گیند بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ سے دو کیچز ڈراپ ہوئے، اگر وہ کر لیتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا، بابر اعظم

انہوں نے عامر جمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عامر نے اپنے ڈبیو میچ میں بہترین کارکردگی دی،  آخری اوور میں وائیڈ یارکر کرنا آسان نہیں ہوتا، بطور کپتان کوشش کرتا ہوں کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاوں، فیصلہ کن گھڑی میں کبھی کبھار فیصلے غلط بھی ہوجاتے ہیں۔ کوشش کرتا ہوں جو مین باولر ہیں وہ پہلے گیند بازی کریں، جیسے باولنگ میں بھی بہتری آرہی ہے ویسے ہی بیٹنگ میں بھی بہتری آئے گی۔

ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی اپنی زمہ داری لیتا ہے، بطورر کپتان سب سے یہی کہتا ہوں کہ گراونڈ میں اپنی سو فیصد کارکردگی دکھاو،  ہماری ٹیم کی کارکردگی دن بدن اوپر جارہی ہے، ورلڈکپ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترینگے،  جیتنا گیم پر فوکس رکھیں گے نتائج بھی ہمارے حق میں آئینگے۔


متعلقہ خبریں