الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کراچی کے مسائل پر خاموش نہیں رہیں گے۔ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا جو حال کیا گیا ہے اس کے ذمہ داروں کے خلاف آواز بلند کریں اور جماعت اسلامی کراچی کے مسائل پر خاموش نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے آمرانہ رویے نے شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے اور پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کی آڑ لے کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری لیکس میں ثابت ہوا عمران خان جو بند کمرے میں کہتے ہیں وہ سچ ہے، اسد عمر

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے پولیس کے ذریعے خط لکھوایا اور محکمہ داخلہ سے الیکشن کمیشن کو خط لکھوایا۔ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی ملی بھگت سے انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ ہمیں ریکارڈ چائیے کہ کراچی پولیس کے کتنے اہلکاروں کو اندرون سندھ کہاں تعینات کیا گیا۔


متعلقہ خبریں