عمران خان نے سیاست چمکانے کیلئے ریاست داؤ پر لگا دی، عطا تارڑ


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے ریاست داؤ پر لگا دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیلاب متاثرین کی پرواہ نہیں ہے انہیں صرف اپنی سیاست کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس میں کہا گیا کہ امریکہ کا نام نہیں لینا جبکہ آڈیو لیکس میں کہا گیا سائفر کو استعمال کرنا اور کھیلنا ہے۔ عمران خان سے پوچھ تو لیتے جو خط جلسے میں لہرایا تھا اور اسٹیج سے اترتے ہوئے گم تو نہیں ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تاحیات نا اہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف ڈریکونین قانون ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

عطا تارڑ نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور، فارن فنڈنگ اور آٹے چینی کو بھی نہیں چھوڑا گیا، عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے ریاست داؤ پر لگائی۔


متعلقہ خبریں