مریم نواز نے اپنا پاسپورٹ وصول کر لیا


لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت سے اپنا پاسپورٹ وصول کر لیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنا پاسپورٹ وصول کرنے لاہور ہائی کورٹ پہنچیں جہاں سے انہوں نے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔ پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد مریم نواز میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی روانہ ہو گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کا تحریری حکم بھی جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے مریم نواز کی درخواست مخالفت کرنے میں معذوری ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملزمان خود نے اپنے لیے قانون بنا رہے ہیں، فواد چودھری

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ مریم نواز کے نیب کو ٹرائل یا تفتیش کی لیے مطلوب نہ ہونے کا بیان بھی نیب پراسیکیوٹر نے دیا۔ نیب کے جواب کے بعد کے حالات میں عدالت کے پاس مریم نواز کی درخواست منظورکرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے جس فیصلے میں مریم کا پاسپورٹ رکھوایا تھا اس کو واپس لیا جاتا ہے اور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل تصدیقی مراحل مکمل کرنے کے بعد مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرے۔


متعلقہ خبریں