عمران خان کی مسلح افواج کیخلاف مہم کا مقصد اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور قیادت کے خلاف مہم شروع کر کےعمران خان انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

برطانوی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک ہونے کے بعد عمران خان کی مایوسی بڑھ چکی ہے،ان کا اداروں کے تشخص کو مجروع کرنے کا منصوبہ کبھی پورا نہیں ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ میں نومبر میں چین کا دورہ کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ناتجربہ کار، خود غرض، انا پرست اور نادان سیاستدان ہیں۔ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا اور وہ دنیا کا جھوٹا انسان ہے۔ آڈیو لیک ناقابل تردید ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لیے ملک کی کو بہت نقصان پہنچایا گیا اور عمران خان نے معاشرے میں زہر بھر دیا ہے۔ عمران خان حقائق کو توڑ مروڑ کر نفرتیں پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے اپنا پاسپورٹ وصول کر لیا

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ناتجربہ کار، خودغرض، انا پرست اور نادان سیاستدان ہیں۔ اقوام متحدہ (یو این) میں کچھ رہنماؤں نے مجھے عمران خان کی شخصیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ عمران خان غلط بیانی کرتے ہیں۔ عالمی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بغیر کسی وجہ کے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ سی پیک پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے اچھا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سیاست چمکانے کیلئے ریاست داؤ پر لگا دی، عطا تارڑ

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف میرے بھائی اور قائد ہیں ان سے مشورہ کرتا ہوں اور نواز شریف نے مجھے فیصلے کرنے کی مکمل آزادی دی ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران موروثی سیاست کے الزام کی تردید کی۔

متعلقہ خبریں