کسی سے ذاتی لڑائی نہیں قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں،عمران خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی سے ذاتی لڑائی نہیں قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا،کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیےکال دے سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب نے حقیقی آزادی کی تحریک کوجہاد سمجھ کر حصہ لینا ہو گا، اس وقت ملک پر چوروں کا تسلط ہے جو 30 سال سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نےماضی میں این آر او لیکر اپنی چوریاں معاف کرائیں،جب ہم حکومت میں آئے تو آدھا پیسہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا،یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔

عمران خان کی مسلح افواج کیخلاف مہم کا مقصد اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عام آدمی کی فکر نہیں،یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں، نیب پر اپنا آدمی بٹھا دیا تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے،اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے، تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز نے مطلوبہ کردار ادا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں