سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ، فوجی جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ٹانک میں کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید، ایک دہشت گرد ہلاک

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائی میں ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں