سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی  قیمت ایک لاکھ 48 ہزار450 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 843 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 272 روپے ہو گئی ہے۔

ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا،آئی ایم ایف کو ڈیل کرنا میرا کام ہے، اسحاق ڈار

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 225.63 روپےکا ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 1.65 روپے سستا ہوا ہے۔

جب کہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوکر 228.50 روپےکا ہے۔


متعلقہ خبریں