ناصر الملک کی نامزدگی سے پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوا، زرداری


لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) ناصرالملک کو نگراں وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، جمہوریت کے تسلسل سے ہی پارلیمان مضبوط ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ قوم آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدار اور شفاف انتخابات چاہتی ہے کیونکہ عوام کی امیدیں الیکشن سے وابستہ ہیں۔

حکومت اور اپوزیشن  کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے 22 ویں سربراہ رہنے والے جسٹس (ر) ناصرالملک کو نگراں وزیراعظم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ملک کے سابق چیف جسٹس کے نام کا اعلان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے نگراں وزیراعظم کے لیے اتفاق رائے کیا کیونکہ یہ آسان کام نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں  وزیراعظم کے لیے نامزد شخصیت کا ماضی بالکل صاف اور واضح  ہے۔


متعلقہ خبریں