اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ہسپانوی کلب بار سلونا میں واپسی پکی ہو گئی

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ہسپانوی کلب بار سلونا میں واپسی پکی ہو گئی

بارسلونا: ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی یکم جولائی 2023 کو اپنے سابقہ ہسپانوی کلب بارسلونا میں واپس آجائیں گے۔

میسی نے ساتویں بار بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا

ہم نیوز نے برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیونل میسی ڈرامائی انداز میں بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے بعد آئندہ موسم گرما میں اپنے ’گھر‘ بار سلونا کلب میں واپس آجائیں گے۔ انہوں ںے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑنے کے بعد پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سات مرتبہ دنیا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے میسی کی واپسی بارسلونا کلب کے صدر جان لاپورٹ کے ساتھ تعلقات کی نوعیت بہتر بنانے کے بعد ہو رہی ہے کیونکہ ماضی میں انھی کے ساتھ تنازع پیدا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ جان لاپورٹا نے کچھ عرصہ قبل ای ایس پی این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کو میسی کا مقروض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بارسلونا کیلیے میسی ہی سب کچھ رہا ہے،   وہ ممکنہ طور پر کلب کی تاریخ کا سب سے زیادہ کارآمد اور  بہترین کھلاڑی رہا ہے، بارسلونا کی تاریخ میں صرف جوہان کروف کا ہی میسی سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

’اس سال تو میں رکنا چاہتا تھا‘، میسی کا بارسلوناکو جذباتی الوداع

جان لاپورٹا نے  اعتراف کیا تھا کہ جس طرح میسی کلب کو چھوڑ کر گیا تو اخلاقی طور پر کہوں  تو میں خود کو میسی کا مقروض سمجھتا ہوں، بارسلونا کے صدر کی حیثیت سے مجھے لگتا ہے کہ میں نے وہی کیا جو مجھے کرنا تھا لیکن ذاتی  طورپر اور صدر کی حیثیت سے بھی، مجھے لگتا ہے کہ میں ان کا مقروض ہوں۔

برطانوی اخبار نے ارجنٹائن کی رپورٹر ویرونیکا بروناتی کے حوالے سے بتایا ہے کہ میسی صرف دو سال کے بعد یکم جولائی 2023 کو بارسلونا واپس آجائیں گے۔

میسی کا پیرس سینٹ جرمین فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے 2021 میں ایک مرتبہ پھر ہسپانوی کلب بارسلونا میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ وہ کلب میں واپسی بطور ٹیکنیکل ڈائریکٹر چاہتے ہیں کیونکہ وہ کھیل جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میسی نے واضح کیا تھا کہ وہ آئندہ برس ورلڈکپ کے بعد بھی ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

بچپن سے بارسلونا کے ساتھ منسلک رہنے والے میسی نے 16 سال کی عمر میں بارسلونا کی سینئر ٹیم میں کھیلنا شروع کیا تھا۔ انہوں نے بارسلونا کیلئے 778 میچز میں ریکارڈ 600 بہترین گول کیے۔

لیونل میسی 17 سال میں پہلی باربیلن ڈی اور کیلئے نامزد نہ ہوسکے

ہم نیوز کے مطابق میسی کے ساتھ بارسلونا نے چار مرتبہ چیمپئیز لیگ اور دس مرتبہ لالیگا ٹرافی جیتی، میسی نے چیمئینز لیگ میں 120 اور لالیگا میں ریکارڈ 474 گول اسکور کیے۔ لیونل میسی نے سات مرتبہ بیلن ڈی اور کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔


متعلقہ خبریں