آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع اورمشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع اور مشیر امریکی قومی سلامی نے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر دفاع  لائیڈ آسٹن اور مشیر امریکی قومی سلامتی جیک سلوان سے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نائب امریکی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف  نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد اور تعاون پر امریکی حکام سے اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کیلئے گلوبل پارٹنرز کا تعاون بہت اہم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف  نے فلوریڈا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں کے دکھ کو سمجھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ  فریقین  نے افغانستان سمیت اہم عالمی مسائل پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔فریقین نے انسانی بحران اور خطے میں امن کے لیے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


متعلقہ خبریں