فوج سیاست سے دور ہو چکی، دور ہی رہنا چاہتی ہے،مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا، آرمی چیف

فارمیشن کمانڈرز کا آئین و قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں، اپنی مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑدوں گا۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وہ پہلے بھی وعدہ کرچکے ہیں کہ اپنی مدت مکمل ہونےپرعہدہ چھوڑدیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف اور آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی ،معیشت کو بحال کرنا اولین ترجیح ہے،کمزور معیشت کی بحالی ہرطبقے کی ترجیح ہونی چاہیے،مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں ان کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں