15نومبر تک سیاست آرپار ہو جائے گی،سابق وزیرداخلہ شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15نومبر تک سیاست آرپارہوجائےگی۔ عوام اور اداروں کو لڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اہم شخصیت کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا۔عوام اور اداروں کو لڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پر الزامات کے ثبوت ہیں، گرفتار کیا جائے، مریم نواز

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پ ایک پیغام میں کہا ہے کہ آرٹیکل245کہناآسان ہےلگانامشکل ہے۔وزیرداخلہ ہوش میں رہیں،ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکلیں گی۔


انہوں نے کہا ہے کہ ٹویٹ سےلندن میٹنگ پرجلدقوم کوباخبرکروں گا۔۔15نومبر تک سیاست آرپارہوجائےگی۔ آل شریف کی سیاست کافیصلہ لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے۔مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سےخوش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہیپی برتھ ڈے خان، سابق وزیر اعظم عمران خان 70 برس کے ہوگئے

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کہتی ہیں میں اسحاق ڈار کی ذمہ دار ہوں،شہباز کی نہیں۔عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا۔اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹیمپرینگ کرنےکے ماہر ہیں۔مفتاع اسماعیل مفت میں مارا گیا۔


متعلقہ خبریں