استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی ارکان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر


پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے کہ وہ استعفے منظوری سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کریں، عدالت اسپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے، اسپیکر تحقیق کرلے جنھوں نے استعفے دیئے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت دیئے۔

قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا، ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا 123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیپی برتھ ڈے خان، سابق وزیر اعظم عمران خان 70 برس کے ہوگئے

پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ پٹشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر موثر نہیں رہا، شکور شاد کا استعفٰی منظور ہوا تو انہوں نے درخواست دی اسپیکر نے سنے بغیر منظور کر لیا، شکور شاد کی درخواست پر ہائیکورٹ انکا استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

 

 


متعلقہ خبریں