بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک ،دوسرازخمی


بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں  بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے توانگ  میں گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجرز سمیت 6 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک  پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دوسرا پائلٹ زخمی ہوا ہے۔زخمی پائلٹ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں