سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس ،ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل

عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل

سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیےایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

حکومت نے سائفر سے متعلق گفتگو پر مبنی عمران خان کی آڈیو لیک پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی بنادی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے 5 ممبران شامل ہوں گے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ  کوتحقیقاتی ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے 3 نمائندے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آڈیو لیکس: وفاقی کابینہ کی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے عمران خان ،شاہ محمود قریشی،اعظم خان کو طلب کرے گی ۔ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو عمران خان کی آڈیو لیک پر  تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں