جب بھی کال دوں سب نے نکلنا ہے،حقیقی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، عمران خان


چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے لانگ ماررچ سے متعلق حلف لے لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےدورہ لاہور کے دوران پارٹی اجلاس کی صدارت کی۔گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان عوام کی مرضی کے بغیر اسمبلی کیسے اور کیوں چھوڑ آئے؟ چیف جسٹس

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  پارٹی عہدیداروں سے حلف لے لیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی حقیقی آزادی کی حفاظت کرنا ہے ۔

نہون نے شرکا سے کہا ہے کہ جب بھی احتجاج کی کال دوں سب نے نکلنا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پارٹی ارکان سے حلف لیا۔


متعلقہ خبریں