پاکستان 3 سال میں انرجی سیکٹر میں خود کفیل ہو جائیگا، عمران خان نے ہٹلر کے اشارے کی طرح حلف لیا، مصدق ملک


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ تین سال تک پاکستان انرجی سیکٹر میں خود کفیل ہو جائے گا، آنے والے وقت میں بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی۔

عمران خان کا علاج رانا ثنااللہ کو کرنا آتا ہے مریم نواز لندن روانہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی بریت اللہ کی لاٹھی بے آواز کے مصداق ہے، اللہ کی بے آوازلاٹھی کی گونج ہرطرف سنائی دے رہی ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرعدالت کے بار بار کہنے کے باوجود ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا، وہ لوگ کہاں ہیں جنہوں نے اللہ کے گھرکے اندرکھڑے ہو کر بدکلامی کی تھی؟ این آئی سی ایل کے 24 ارب اور مالم جبہ کے اربوں روپے کے اسکینڈلز کا کیا ہوا؟

عمران خان عوام کی مرضی کے بغیر اسمبلی کیسے اور کیوں چھوڑ آئے؟ چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ ریاست کے تمام رازوں کی حفاظت کی جائے گی لیکن یہ شخص وزیراعظم کے طور پر ریاست کے راز کو سنبھال نہیں پایا، عدالت کے فیصلے کے مطابق  وہ صادق اور امین ہے، پہلے کہا کہ امریکہ نے سازش کے ذریعے حکومت الٹائی، پھر اسی بندے کے ساتھ امریکہ میں لابنگ کی جو پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام کے خلاف ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل کے مجمع میں عمران خان نے ہٹلر کے اشارے کی طرح حلف لیا۔

جب بھی کال دوں سب نے نکلنا ہے،حقیقی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ جتنی گیس پچھلے سال تھی اس کا انتظام کر چکے ہیں، پہلے بھی 1.2 کیوبک کے کارخانے لگا دیے تھے۔


متعلقہ خبریں