فنڈز بروقت نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن کا انتباہ

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ فنڈز بروقت نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نےاسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں

ہم نیوز نے ذمہ دار سے بتایا ہے کہ یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری نے وفاقی سیکریٹری خزانہ سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکریٹری خزانہ سے ملاقات کے دوران فنڈز کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں میں فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات پیش آرہی ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ذرائع کے مطابق دوران ملاقات واضح طور پر کہا کہ فنڈز بروقت نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

ضمنی الیکشن کیلئے وزارت داخلہ سے فوج اور رینجرز طلب کی تھی، یقین دہانی نہیں کرائی گئی: سیکریٹری الیکشن کمیشن

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی سیکریٹری خزانہ نے ملاقات میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی کہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں