لانگ مارچ کی تاریخ کا شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا،عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہر چیز ریکارڈ ہورہی ہے لانگ مارچ کی تاریخ خفیہ رکھی ہے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں صحافیوں سےملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کوئی بھی آجائےمجھےفرق نہیں پڑتا ان کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے۔

امریکی سائفر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سائفر کہیں چوری نہیں ہوا، اس کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے، شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا۔

عمران خان نے کہا کہ کمیٹی مجھے بلاتی ہے تو پہلے یہ پوچھوں گا کہ ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

جب بھی کال دوں سب نے نکلنا ہے،حقیقی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر دور لگتا ہے ہو سکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے،الیکشن کمیشن جانبدار ہے یہ مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج ہے میرا اور زرداری، نوازشریف ک اتوشہ خانہ کیس ایک ساتھ سن لیا جائے، میں نے کچھ غیر قانونی نہیں کیا انہوں نے تو غیر قانونی طور پر قیمتی گاڑیاں گاڑیاں لے لیں۔


متعلقہ خبریں