ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنیکا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنیکا اعلان

اسلام آباد:  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا، اسحاق ڈار کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے یہ اعلان کنٹری ڈائریکٹر نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو دو ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنے کے اعلان کو سراہا۔

ملاقات میں اے ڈی بی کے پاکستان میں جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کی جانب سے سیلاب کے بعد امداد دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، وہ ڈیل کے بغیر نہیں آسکتا تھا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے لیے اے ڈی بی کی امداد قابل ستائش ہے۔


متعلقہ خبریں