دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اتحادی جماعتیں، دو صوبائی حکومتوں کو وارننگ

آئی ایم ایف کی مخالفت مسترد، حکومت کا اہم شعبوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: آئین اورقانون کی حدود کو پھلانگ کر وفاقی دارالحکومت پردھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس بات کا فیصلہ وزیراعطم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

لانگ مارچ کی تاریخ کا شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت معنقدہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کی آلہ کار بن کر فساد کی راہ ہموار کرنے سے باز رہیں۔

دروازے بند نہیں ہوئے تعلقات ختم نہیں ہوئے، عوام عمران خان کے ساتھ نکلیں گے روک سکتے ہو تو روک لو، شیخ رشید

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں قومی سلامتی کے خلاف سازش اور ڈپلومیٹک سائفر میں ردوبدل کی تحقیقات پر کابینہ کے فیصلوں کی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ ایف آئی اے قومی مفادات پرضرب لگانے کے معاملے پرتحقیقات جلد مکمل کرے۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت آئین وقانون کے مطابق ملوث کرداروں کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کو آئین کی راہ سے ہٹانے والا غدار، سازشی اور فسادی ہے، اس آئین شکن کو قانونی نکیل ڈالنا خود آئین کا تقاضا ہے۔

اعلامیے کے تحت وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے معاشی صورتحال اور مالیاتی اداروں کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر بھی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا کہ سابقہ حکومت کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے قومی معیشت کا کوئی اعشاریہ مثبت نہیں رہا، گزشتہ پیر سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، امید ہے کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا، ہمارے سابق دور میں مہنگائی تین فیصد اور ترقی کی شرح 6.3 فیصد پر تھی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کو معاشی استحکام دینے کیلئے تسلسل اور کڑے مالیاتی نظم و ضبط کی ضرورت ہوگی۔


متعلقہ خبریں