جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم،13افرادجاں بحق

ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فوٹو: فائل


جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جامشورو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ 13 افراد کی جان لے گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر اور مسافر بس ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں 10 افراد جاں بحق  اورمتعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل  کیا گیا جن میں سے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے اور اموات کی تعداد 13 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق بس رحیم یارخان سےکراچی جارہی تھی ۔جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی ۔ جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور اور رحیم یارخان سے ہے۔

 


متعلقہ خبریں