امریکہ میں خوفناک طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی


امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی ہے، امریکی ریاست فلوریڈا میں 105 اموات جبکہ لی کاونٹی سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں۔

طوفان کے باعث امریکی ریاست کیرولائنا میں بھی 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، رپورٹ کے مطابق طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے فلوریڈا کا دورہ کیا ہے، جہاں انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ آپ ویسا ہی انفرا اسٹر کچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے، ایسا انفرا اسٹر کچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے، جوبائیڈن

فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ایان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی، طوفان سے سب سے زیادہ فورٹ مِئزر متاثر ہوا ہے، یہاں سمندری طوفان کی شدت میں کمی ہوگئی ہے اور اب ای این جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں