کیمسٹری کا نوبیل انعام امریکہ اور ڈنمارک کے سائنسدانوں کے نام


امریکہ اور ڈنمارک کے سائنسدانوں نے 2022 کیلئے کیمسٹری کا نوبیل انعام اپنے نام کر لیا۔

دنیا کا سب سے بڑا انعام نوبیل پرائس 2022 بائے کیمسٹری دو امریکی اور ایک ڈینش سائنسدان نے جیت لیا۔

امریکی سائنسدان کیرولین آر برٹوزی، بیری شارپ لیس  اور ڈنمارک کے مورٹن میلڈل نے کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری سے متعلق کام پر نوبل انعام حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:روسی صحافی کا یوکرینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے نوبیل انعام میڈل نیلام کرنے کااعلان

ان تینوں سائنسدانوں نے بیماریوں کے علاج اور تشخیص میں اہم کارنامے انجام دیئے۔ بائیو آرتھو گونل کے تحقیقاتی نتائج کینسر کی ادویات اورکلینکل ٹرائل میں استعمال ہو رہے ہیں۔

امریکا کے بیری شارپ لیس سال 2022ء کا نوبل جیت کر دوسری مرتبہ نوبل انعام جیتنے والے پانچویں فرد بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں