شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل فائرکردیا


شمالی کوریا نے سمندر کی جانب ایک اور بیلسٹک میزائل فائرکردیا۔

جاپانی حکام  نے بھی  شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کی جاپان کےاوپر سے گزرنےکی تصدیق کر دی۔ اس سے ایک روز قبل بھی شمالی کوریا کی جانب سے  بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نےمیزائل داغ دیے

شمالی کوریا نے ایک ایسا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل فائر کیا تھا  جو جاپان کے اوپر سے گزرا اور جاپان میں خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔

منگل کو میزائل نظر میں آتے ہی حکام نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی اور ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی تھیں۔

اس میزائل تجبے کے جواب میں گزشتہ روز جنوبی  کوریا اور امریکہ کی جانب سے بھی دو دو میزائل فائر کیے گئے  تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باعث پیانگ یانگ کی طرف سے 12 روز میں چھٹا بیلسٹک میزائل تجربہ کیا گیا  ہے۔

 اس سے قبل پچھلے ہفتے  امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا تینوں ملکوں نے مل کر جنگی مشقیں کی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں