خیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں کا بائیکاٹ کر دیا

استعفے یا چھٹی منظوری کے بغیر چھوڑنے والے محکمہ صحت ملازمین کو مفرور قرار دینے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اسپتالوں میں او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کرامت کو لیڈی ریڈنگ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر برطرف کیا گیا اور ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے تک او پی ڈی سروسز بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیومرز اور کینسر کا جدید ترین طریقہ علاج پنجاب میں متعارف

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ مریضوں کی مشکلات دیکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز جاری رکھی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں