یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 15 ہلاک


 یونان کے جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

بحیرہ ایجیئن میں لیسبوس اورکائیتھرا کے جزیرے کے قریب  دو دن میں  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے دو واقعات پیش آئے۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ 15 افراد کی  لاشیں برآمد  ہوئیں ہیں جبکہ 20 ابھی تک لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم،13افرادجاں بحق

خبر ایجنسی کا کہنا ہے دونوں کشتیوں میں کل 100 افراد سوار تھے جن میں سے 30 افراد کو بچایا گیا ہے۔

بدھ کو ہونے والے واقعے  میں  سخت طوفان کے دوران کشتی ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں