تین ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا، بابر اعظم


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تین ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل سے شروع ہونے والی 3 ملکی سیریز اہم ہے اور اس سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اتریں گے۔ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے میچز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں، رمیز راجہ

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔ ان کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبینیشن آزمائے جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔ 3 ملکی سیریز سے کمبینیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں