خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی درخواست ضمانت دائر


 خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  سیشن کورٹ میں پیش ہوں گے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔عمران خان نے  درخواست ضمانت وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ارکان کے استعفے سیاسی تنازعہ، 5 دن میں بتائیں پارلیمنٹ واپس جانا ہے یا نہیں، عدالت

عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کچھ دیر بعد سیشن جج کامران بشارت مفتی کریں گے۔

واضح رہے کہ عدم پیشی پر مجسٹریٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ  نے عمران خان کی  7 اکتوبر تک ضمانت منظور  کی تھی۔


متعلقہ خبریں