خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی ضمانت منظور


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عمران خان کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ دیکھ لیں، ارد گرد کس کی حکومتیں ہیں، پرویز الہیٰ

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ درخواست گزار بھی عدالت میں موجود ہے۔

جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ پہلی ضمانت کی درخواست ہے ؟ وکیل بابر اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت پہلی ہے، ایک اور کیس بھی 13 اکتوبر کے لیے لگا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا اور عدم پیشی پر مجسٹریٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عمران خان کی اتوار کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 7 اکتوبر تک ضمانت منظور ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں