آصف علی زرداری کا علاج جاری ہے، مزید سرجری کی ضرورت نہیں ہے، بلاول بھٹو


وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے معائنے کے لیے غیر ملکی معالجین کی ٹیم آئی تھی، معالجین نے آصف علی زرداری کی مزید سرجری نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے والد ،سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طیبعت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ آصف زرداری کا تاحال اسپتال میں علاج جاری ہے، اور ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے

واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین آصف علی زرداری کا دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی 3رکنی ٹیم نے معائنہ کیا تھا اور ان کی بیرونِ ملک منتقلی کے امکان کو فی الوقت مسترد کردیا تھا، میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں غیر ملکی ڈاکٹروں نے ان کی صحت کا معائنہ کیا اور فیصلہ کیا کہ آصف زرداری کا علاج بیماری کی تشخیص کے بعد درست سمت میں جاری ہے اور فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں