پشاور انٹر بورڈ کے نتائج کا اعلان ہو گیا


پشاور: پشاور بورڈ انٹر کے نتائج میں پری میڈیکل میں طالبات اور پری انجینئرنگ میں طلبہ بازی لے گئے۔

پشاور انٹر بورڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے پری میڈیکل میں زینب ظہور خان 1064 نمبر لے کر پہلی، ایمن گلالئی 1063 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئیں۔

پری انجینئرنگ میں توقیر زمان 1059 نمبرز لے کر پہلے جبکہ شارق 1046 نمبرز کے ساتھ دوسرے اور فیضان اللہ نے 1037 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں کا بائیکاٹ کر دیا

جنرل گروپ میں غفران محمود نے 1053 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور عدنان خلیل 1027 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آئے۔ ثنا اللہ نے 1013 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پشاور انٹر بورڈ کے امتحانات میں 59 ہزار 644 طلبا نے امتحان دیا جس میں سے 55 ہزار 856 طلبا کامیاب ہوئے۔


متعلقہ خبریں