انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت کل ہو گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن سیل

فوٹو: فائل


اسلام آبا: الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت کل کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار 122 ہو گئی ہے۔ ملک میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 64 لاکھ 6 ہزار 168 ہے جبکہ ملک میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ 89 ہزار 954 ہے۔

پنجاب میں 7 کروڑ 6 لاکھ 20 ہزار 25 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور سندھ میں 2 کروڑ 56 لاکھ 63 ہزار 939 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 301 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور انٹر بورڈ کے نتائج کا اعلان ہو گیا

الیکشن کمیشن بلوچستان میں 50 لاکھ 90 ہزار 857 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور اسلام آباد میں 9 لاکھ 84 ہزار 477 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 17 مئی 2022 کو ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 47 لاکھ 53 ہزار 345 تھی۔


متعلقہ خبریں