وزیر اعلیٰ پنجاب کو لندن میں فکر لاحق، انسداد ڈینگی مہم کو مزید مؤثر بنانے کا حکم

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

لندن: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے صوبے میں انسداد ڈینگی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے 96 , پنجاب بھر میں 401 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اس وقت برطانیہ میں ہیں لیکن انہیں صوبے میں ڈینگی کے جاری وار کی وجہ سے فکر و پریشانی لاحق ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے لندن سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انسداد ڈینگی کے لیے جاری سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے ساتھ کلینکل مینجمنٹ پر پورا فوکس کیا جائے، انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو نچلی سطح پر متحرک کیا جا ئے۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 255 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یہ ہدایت بھی کی کہ سرویلنس ٹیمیں ہاٹ اسپاٹ گھروں و علاقوں پرخصوصی توجہ دیں، پارکس و گرین ایریاز کی چیکنگ کی جائے اور اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں