صدر صاحب کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر صاحب کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتیں آرٹیکل 6 کے تحت صدر مملکت کو سزا دیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے اسمبلی توڑی اور وہ یہاں آکر تقریر کر رہا ہے شرم آنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی پاکستان کا سب سے جھوٹا وزیر اعظم ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سمریاں واپس بھیجتا ہے اور اسمبلی اراکین سے حلف نہیں لیتا۔ جس طرح کا ان کا لیڈر ہے اسی طرح کے یہ خود ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج پارلیمنٹ میں آنے والا یہ وہ صدر ہے جس نے ملک کا آئین توڑا۔ صدر ملک کا ایک ستون ہوتا ہے لیکن اس ستون نے آئین کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر پر آرٹیکل 6 لگتا ہے اور عدالتیں صدر کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا دیں۔ عدالتوں کو سب معاملات کا علم ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اس دوران حکومتی اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔


متعلقہ خبریں