مفتاح اسماعیل کے بعد شہباز شریف کو بھی پویلین بھیجا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف


ترجمان خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے بعد شہباز شریف کو بھی پویلین بھیجا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لندن پلان کے تحت شہباز شریف کی چھٹی ہونے والی ہے،اس پلان کی مرکزی کردار مریم نواز، والد اور دیگر ہم خیال ہیں۔

خود کو عہدے پر غیر محفوظ سمجھتا تھا، حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا، اللہ خیر کرے، مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو عوام اور ملک پر مسلط کرنے کی تیاری ہو رہی ہے، کیسز ختم کرانا، پاسپورٹ ملنا اور لندن جانا معنی خیز ہے۔


متعلقہ خبریں