صدر کا جلد از جلد مواخذہ کیا جائے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر کا جلد از جلد مواخذہ کیا جائے۔

صدر صاحب کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ مطالبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کیلئے صدر کے اقدامات غیر آئینی ہیں، صدر آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر کا خطاب،بیشتر ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر چلے گئے

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ان وجوہات کی بنا پر اتحادیوں کو ساتھ ملا کر صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔


متعلقہ خبریں