اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کی کمی

زرمبادلہ

ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کروڑوں روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں مرکزی بینک کےذخائر میں10.60کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 8ارب ڈالر سے کم ہوکر 7.90ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نےاسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں

ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں سے 6.70 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.75ارب ڈالر سے کم ہوکر 5.69ارب ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  ملکی مجموعی ذخائر 17.30کروڑ ڈالر کمی سے 13.58ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں