الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

لانگ مارچ کیلئے تیاری سے آرہے ہیں، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق کا درس دینا بہت آسان ہے لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی تمام کارروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے۔

عمران نیازی پاکستان کا سب سے جھوٹا وزیر اعظم ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں  نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق امور سرانجام دیتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں