ن لیگ نے فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا، سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے، سینئر قیادت کا مؤقف

shahbaz sharif

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کو فیصلوں کا اختیار سونپ دیا ہے اور تجویز دی ہے کہ اسلام آباد میں یلغار کی اجازت ہر گز نہ دی جائے، فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

لانگ مارچ کیلئے تیاری سے آرہے ہیں، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان

ہم نیوز نے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے  کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں شرکائے اجلاس نے فیصلوں کا اختیار پارٹی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کو سونپ دیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شرکا نے مؤقف اختیار کیا کہ سازشی معاشی بحالی کے خلاف لانگ مارچ کے نام پرنئی سازش کررہے ہیں، فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اسلام آباد میں یلغارکی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اتحادی جماعتیں، دو صوبائی حکومتوں کو وارننگ

وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کے متعلق جاری کردہ اعلامیے کے تحت اجلاس میں شرکا نے کہا کہ یہ لانگ مارچ سیاسی نہیں بلکہ سازش کی پیداوار ہے، اس سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے۔

میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ بیرونی سازش کی سازش رچانے والے تمام کردار بے نقاب ہوگئے ہیں، تحقیقات کے عمل کو تیز کر کے ملوث عناصر کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جائے۔

عمران خان کا مکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع

ہم نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں شرکا نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے وزیراعظم اوران کی ٹیم کی کاوش کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک پوری توجہ کے ساتھ  کاوش کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں