پاکستان کی ریٹنگ میں مزید کمی، وزارت خزانہ نے موڈیز کی رپورٹ مسترد کر دی


کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں مزید کمی کردی تاہم وزارت خزانہ نے اسے یک طرفہ عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو بی تھری سے کم کرکے سی اے اے ون کردیا گیا ہے۔

موڈیز کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی خدشات میں اضافہ ہوا ہے، قرض کی ادائیگی کیلئے پاکستان کا انحصار عالمی اداروں اور ممالک پر رہے گی۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریٹنگ میں کمی سے قبل موڈیز نے تینوں اداروں سے درکار مشورہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ24گھنٹوں میں موڈیز کے ساتھ متعلقہ ڈیٹا شیئر کیا گیا ہے جس میں اقتصادی اور مالیاتی ڈیٹا بھی شامل ہے۔

ڈیٹا کے مطابق پاکستان کے پاس کافی مقدار میں مالیاتی ذرائع موجود ہیں، ان مالیاتی ذرائع کی موجودگی میں پاکستان بروقت قرضے واپس کر سکتا ہے۔

وزارت خزانہ نے موقف اپنایا کہ ان مالیاتی ذرائع کی موجودگی میں پاکستان شرح نمو بھی قائم رکھ سکتاہے،حکومت پاکستان ریٹنگ میں مزید کمی کو مسترد کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں