عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کیلئے پولیس تیار ، حکمت عملی سامنے آگئی

عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کیلئے پولیس تیار ، حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے جن پر یومیہ تقریباً 15 کروڑ  روپے کے اخراجات آئیں گے۔

ن لیگ نے فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا، سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے، سینئر قیادت کا مؤقف

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت 30 ہزار کے قریب اہلکاراسلام میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور دیگراخراجات کی مد میں یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وفاقی وزارت خزانہ اور وفاقی وزارت داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

لانگ مارچ کیلئے تیاری سے آرہے ہیں، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا سے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ اگر ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پرپہنچ گئے تو اسکولوں و کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اتحادی جماعتیں، دو صوبائی حکومتوں کو وارننگ

ذرائع کے مطابق ممکنہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی،
پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں