تحریک انصاف اسمبلی واپس جاسکتی ہے اگر ،اسد عمر نے بڑی شرط لگا دی

اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، دارالحکومت ہے یا جنگل؟ اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پارلیمان جانے کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایک ہی صورت میں اسمبلی جا سکتے ہیں اگر اسمبلی کی تحلیل کیلئے کسی پارلیمانی ایکٹ یا ترمیم کی ضرورت ہو۔ بصورت دیگر اس اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔

اسد عمر نے استعفوں کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف تحریک انصاف کے استعفوں پر سیاست کھیل رہے ہیں۔

ہماری لیکس میں ثابت ہوا عمران خان جو بند کمرے میں کہتے ہیں وہ سچ ہے، اسد عمر

گزشتہ روز آڈیو لیکس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کی جمہوریت میں صرف سیاستدانوں کا کردار نہیں ہے، آڈیو لیکس سے حکومت کو نقصان اور پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا ہے، ہماری لیکس میں ثابت ہوا عمران خان جو بند کمرے میں کہتے ہیں وہ سچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کا چرچا ہے، ہماری بات بھی اس سے جڑی ہوئی ہے، آڈیو لیکس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کی باتیں ہیں، وزیراعظم اور کابینہ آڈیو لیکس میں استعفوں سے متعلق باتیں کررہے ہیں، ہم یہاں کیوں پہنچے، استعفے کیسے ہوئے سب آڈیو لیکس میں موجود ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں