ڈالر کی اڑان کو فل اسٹاپ


 مسلسل گیارہویں روز بھی ڈالر اپنی اڑان نہ بھر سکا، انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 69  پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فاریکس انڈیکس کے مطابق آج بھی ڈالر مزید 1 روپے 69 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد قیمت 220 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کی کمی

کاروباری ہفتےکے آخری روز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آغازمنفی رہا، 100ا انڈیکس 13 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 147 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں